متوسط طبقات کو قرضوں کی فراہمی‘ الخدمت فاؤنڈیشن کی کاوشیں لائق تحسین‘ سید ذیشان اختر
بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)نائب امیرصوبہ جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اخترنے کہا ہے کہ خدمت خلق مسلمانوں (بقیہ نمبر23صفحہ12پر)
کا بنیادی وصف ہے جیسے اپنا کر ملک سے محرومیوں کو ختم کیا جا سکتا ہے۔ جس معاشرہ میں کمزوروں کو سہارا دینے، گرتے کو تھامنے اور زندگی کی تلخ گھڑیوں میں مستحق اور نادار افراد کی مدد کرنے کا رحجان پایا جائے وہ معاشرہ خیر و فلاح، سعادت و کامرانی کا گہوارہ بن جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے بے روز گار افراد کو چھوٹے کاروبار کیلئے دیئے گئے قرضوں کے چیکس کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر مواخات ظفر اللہ عاصم سمیت دیگر قائدین موجود تھے۔ سید ذیشان اخترنے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں سے ملک میں مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی بدحالی عروج پر ہے لوگ سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ ایسے میں الخدمت فاونڈیشن بہاولپور کی سفید پوش اور متوسط طبقات کیلئے چھوٹے کاروبار کیلئے قرضوں سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی معاشرے کے محروم طبقات کی فلاح و بہبود کا بہترین ذریعہ ہے۔ اس موقع پرظفراللہ عاصم نے کہا ہے کہ نسل انسانی کی بلاتفریق خدمت اور مدد بحیثیت مسلمان اللہ تعالیٰ کے دوست ہونے کی نوید ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن شہر کے مستحق اور نادار افراد کی خدمت کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت فاونڈیشن شہر کے اہل خیر اور مخیرحضرات کیلئے صدقہ،خیرات، زکوٰۃ، فطرانہ دیگر امدادی وسائل کو معاشرے کے محروم طبقات تک پہنچانے کابہترین ذریعہ ہے۔
ذیشان اختر