عوام کے اجتماعی اور انفرادی مسائل حل کرنیکی ہر ممکن کوشش کریں گے‘ چودھری اعجاز شفیع
خان پور(نمائندہ پاکستان)سابق صوبائی وزیر بیت المال چوہدری اعجاز شفیع نے کہا ہے کہ عوامی خدمت میں ہی عظمت ہے عوام کی نوکری کئے بغیر کوئی بھی صحیح معنوں میں (بقیہ نمبر24صفحہ12پر)
لیڈر نہیں بن سکتا اس لئے عوام کی خدمت کے لئے ہر وقت اپنے حلقہ اور عوام میں موجود رہتے ہیں۔وہ تاجر رہنما خالد محمود چوہدری کے بیٹے احمد علی کی شادی کی مبارک باد دینے کے بعد ان کی رہائش گاہ پر مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے چوہدری اعجاز شفیع نے کہا کہ حالیہ انتخابات میں کامیابی حاصل نہ کرنے کا جواز بنا کر ہم آرام کر سکتے تھے مگر عوام کی خدمت کرنے کے لئے کامیابی یا نا کامیابی معیار نہیں ہوتا اورنہ ہی خلق خدا کی خدمت کے لئے عہدوں یااقتدار کی ضرورت ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ اپنے دور اقتدار میں عوام کے مسائل انہوں نے حل کیئے ماضی میں اس کی مسائل نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ پچھلے انتخابات میں انہیں محلاتی سازشوں کے ذریعے ہرایا گیا اور ان سازشوں کا خمیازہ اب بے چارے عوام بھگت رہے ہیں اور حلقہ کے عوام کو پسماندگی کی طرف د ھکیل دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے اجتماعی اور انفرادی مسائل کے لئے ان کے دروازے ہر وقت کُھلے ہیں۔اس موقع پر عمر ٖفا روق،شاہد طالب بھی موجود تھے۔
اعجاز شفیع