ملتان ائیر پورٹ‘ دو ملکی پروازیں منسوخ

  ملتان ائیر پورٹ‘ دو ملکی پروازیں منسوخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نیوز رپورٹر)ملتان انٹر نیشنل ا ئیر پورٹ پر فلائیٹ آپریشن معمول پر نہیں آسکا، دو ملکی پروازیں منسوخ جبکہ دو غیر(بقیہ نمبر28صفحہ12پر)

ملکی پروازوں سمیت 4 پروازیں تاخیر کا شکار رہیں، تفصیل کے مطابق ملتان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول معمول پر نہیں آ سکا ہے آپریشنل اور ٹیکنیکل وجوہات کی وجہ سے کراچی سے آنیاور جانیو الی دو پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا جبکہ اسلام آباد سے آنے والی پرواز تین گھنٹے اور جانے والی پرواز 4 گھنٹے تاخیر کا شکار رہی، اسی طرح جدہ سے ملتان آنے اور جانے والی قومی ایئرلائن کی دو پروازیں دو، دو گھنٹے تاخیر کا شکار رہیں، پروازوں کی تاخیر سے آمد اور روانگی سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
منسوخ