آر ٹی او‘ جنوری میں ساڑھے 7ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں

Feb 01, 2020


ملتان (نیوز رپورٹر) ریجنل ٹیکس آفس ملتان نیرواں مالی سال کے ساتویں ماہ (جنوری) میں ساڑھے7ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کی ہیں، جاری کردہ غیر حتمی اعداد و(بقیہ نمبر29صفحہ12پر)

شمار کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے آر ٹی او ملتان کوماہ دجنوری2019ئکے لئے 10ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں کا ہدف جاری کیا گیا تھا جس کے مقابلے میں گزشتہ رات تک ساڑھے 7ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کی گئی ہے۔ یاد رہے گزشتہ روز مالی سال 2019-20ء کے ساتویں مہینے کا آخری روز تھا۔ ایف بی آر کے احکامات پر ملتان سمیت ملک بھر کے ٹیکس دفاتر5بجے تک کھلے رہے اور ٹیکس وصولیوں کا کام کیا گیا۔اس دوران بینکوں کی برانچیں بھی کھلی رہیں اور ٹیکس وصولیاں کی گئی ہیں۔

مزیدخبریں