یونیورسٹی آف کروڑ‘ بچوں کی زندگی میں انقلاب لانے کیلئے تعلیم ضروری‘ مجید نیازی
کروڑلعل عیسن(نمائندہ پاکستان) ایم این اے مجید نیازی نے ذاتی اخراجات سے یونیورسٹی آف کروڑ کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔تقریب میں رہنما تحریک انصاف چوہدری اطہر مقبول۔ملک ابرار بھمب۔سردار عبدالرحیم خان نیازی۔سلمان حیدر خان لاشاری۔قیصر (بقیہ نمبر13صفحہ12پر)
خان بلوچ۔سابق چئیرمین افتخار نیازی۔رئیس آف ودھیوالی سردار غلام محمد خان سیہڑ۔سردار لعل خان۔سردار الطاف خان سیہڑ۔نغمان گورائیہ۔سابق وائس چئیرمین رانا طارق۔وارث اعوان۔سردار اعجاز خان لاشاری۔ڈاکٹر منیر اسڑ۔ملک مختار کھوکھر۔صدر بار رفاقت علی ٹیپو گجر۔چوہدری ضیاء الحسن گجر۔سابق چئیرمین خالد پرویز۔ملک ہارون ملانہ۔سردار زاہد خان سواگ۔ملک جمعہ بودلہ۔ملک خالد کھیڑا۔حسن خان سواگ سمیت کثیر تعداد میں عوالناس نے شرکت کی۔سنگ بنیاد سے قبل ایم این اے مجید خان نیازی نے اپنے والد کی قبر پر فاتحہ خوانی کی۔تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ایم این اے عبد المجید خان نیازی نے کہا کہ یونیورسٹی آف کروڑ کی اراضی والدہ نے دی ہے 12ایکڑ اراضی پر یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا انہوں نے کہا کہ میں اپنے علاقے کی بچوں کی زندگیاں بدلنا چاہتا ھوں اسکا واحد حل تعلیم ہے۔تعلیم انسان کو شعور دیتی ہے۔یونیورسٹی کا منصوبہ ایک سال میں مکمل ہو گا۔انہوں نے جی سی کیمپس لیہ کے ہیڈ غلام عباس بھٹی کو آڑے ھاتھوں لیتے ھوئے کہا کہ آئے روز سوشل میڈیا پر غلام عباس بھٹی کی نازیبا تصاویر دیکھنے کو ملتی ہیں ان کے ادارے میں کسی بچی کی عزت محفوظ نہیں۔یونیورسٹی کا قیام پیسہ کمانا نہیں بلکہ اپنے علاقے کے بچے اور بچیاں پڑھ لکھ کر اعلیٰ عہدے پر فائز ھوں اور اپنے علاقے کا نام روشن کریں۔نام ظاہر کیے بغیر مجید نیازی نے سیاسی مخالفین کو آڑے ھاتھوں لیا انہوں نے کہا کہ 35سالہ طویل اقتدار میں رہنے والوں نے صرف اپنی جیبیں بھریں۔انشاء اللہ تحریک انصاف کی حکومت پانچ سال پورے کرے گی آج بھی میرے حلقے میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ہر گھر تک بجلی پہنچے گی۔سڑکیں تعمیر ہو نگی اور عوامی خدمت کا سفر جاری رہے گا۔دوسری جانب چوہدری اطہر مقبول نے کہا کہ تحریک انصاف نے الیکشن میں کرپشن کے نعرے کی آواز چلائی آج بھی ان ملک لٹیروں کے خلاف شکنجا سخت ہے۔مجید نیازی نے یونیورسٹی کے قیام سے ثابت کر دیا کہ وہ اس علاقے کا ہمدرد ہے۔اپنی ذاتی جیب سے عوام پر خرچ کرنے والا انسان ہے۔یونیورسٹی آف کروڑ کا قیام علاقے کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ھے۔