سخی سرو رمیں کروڑوں کی لاگت سے مکمل ہونیوالی 12واٹر سپلائی سکیموں کا افتتاح

سخی سرو رمیں کروڑوں کی لاگت سے مکمل ہونیوالی 12واٹر سپلائی سکیموں کا افتتاح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
سخی سرور(نامہ نگار) چئیرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی ایم پی اے سردار احمد علی دریشک نے سابق چیئرمین سخی سرور ملک ارشاد حسین سابق وائس چیئرمین فیض محمد سابق منتخب بلدیاتی نمائندگان معززین علاقہ اور ایکسین پبلک ہیلتھ جواد کلیم کے ہمراہ آٹھ کروڑ پچاس (بقیہ نمبر14صفحہ12پر)

لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والی بارہ واٹر سپلائی اسکیموں کا افتتاح کردیا گیا ہے. احمد علی دریشک کا سخی سرور برآمد پر پھولوں کی پتیاں اور ہار پہنا کر پرتپاک استقبال کیا گیا. احمد علی دریشک نے سابق چیئرمین سخی سرور ملک ارشاد حسین کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سخی سرور کی عوام کے ساتھ کیا گیا تھا پورا کردیا ہے. شہر میں جو قلت کا جو سامنا تھا. اب کبھی پانی کا بحران پیدا نہیں ہوگا. گھر گھر پانی پہنچا کر اپنا وعدوں کی تکمیل کر رہا ہوں. وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں اپنے حلقے کے تمام مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں. سخی سرور سکولوں کی اپ گریڈیشن پر کام جاری ہے. ریسیکو سنٹر کا قیام کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جارہی ہے. درگاہ کی توسیع انڈر پروسیس ہے. پاکستان تحریک انصاف تبدیلی لا کر دکھائے گی. اس موقع پر سابق وائس چیئرمین فیض محمد خان سابق کونسلروں میں حاجی شاہلی خان حاجی پیر بخش حاجی بشیر احمد حاجی ساون ڈاکٹر محبوب مصطفیٰ حاجی غوث بخش سابق کونسلر عامر بشیر جان محمد باجھی خان لڈی محمد اسلم کھلنگ سمیت دیگر سیاسی سماجی شخصیات موجود تھے.
افتتاح