میپکو ٹیموں کا آپریشن‘ 190بجلی چوروں کو رگڑا‘ بھاری جرمانے

  میپکو ٹیموں کا آپریشن‘ 190بجلی چوروں کو رگڑا‘ بھاری جرمانے

  



ملتان (نیوز رپورٹر) میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 190بجلی چورپکڑلئے۔2 لاکھ30ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر41 لا کھ (بقیہ نمبر16صفحہ12پر)

روپے جرمانہ عائد۔2بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج۔30جنوری 2020?ء کو ملتان میں 65گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کو92460یونٹس چوری کرنے پر2039483 روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔ڈی جی خان میں 18 گھریلو صارفین کو35128یونٹس چوری کرنے پر316881روپے جرمانہ، وہاڑی میں 10 گھریلو صارفین کو9488یونٹس چوری کرنے پر165392روپے جرمانہ،بہاولپور میں 5گھریلوصارفین کو6429یونٹس چوری کرنے پر120100روپے جرمانہ اور ایک مقدمہ درج، ساہیوال میں 19 گھریلو،کمرشل اور ٹیوب ویل صارفین کو14029یونٹس چوری کرنے پر190268روپے جرمانہ،رحیم یار خان میں 34 گھریلواورکمرشل صارفین کو 25870 یونٹس چوری کرنے پر436464 روپے جرمانہ، مظفر گڑھ میں 14 گھریلوصارفین کو17525 یونٹس چوری کرنے پر267128روپے جرمانہ،بہاولنگر میں 13 گھریلوصارفین کو12678یونٹس چوری کرنے پر236576روپے جبکہ خانیوال میں 12 گھریلو صارفین کو16414 یونٹس چوری کرنے پر 329481روپے جرمانہ عائد کیاگیااور ایک مقدمہ درج کروایاگیا۔

جرمانے

مزید : ملتان صفحہ آخر