قوموں کی ترقی کیلئے بنیادی تعلیم وتربیت ضروری‘ ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ

  قوموں کی ترقی کیلئے بنیادی تعلیم وتربیت ضروری‘ ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازی خان (بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کی ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ نے کہا کہ قوموں (بقیہ نمبر31صفحہ12پر)

کی عروج کی بنیاد اچھی تعلیم و تربیت ہوتی ہے وہ گذشتہ دنوں غازی یونیورسٹی میں ایک موٹیویشنل اور تربیتی سیمینار سے خطاب کر رہی تھی سیمینار کا انعقاد مثبت پاکستانی تحریک اور یونیورسٹی کی انتظامیہ کے زیر انتظام ہوا سیمینار میں ریٹائرڈ کرنل فرخ سعید اور محمد نواز نے اپنے خوبصورت اور پرانئر انداز میں طلبہ کو بڑے خواب دیکھنے اور خوابوں کی تعبیر پانے کے لیے لائحہ عمل اور کوششوں بارے میں بتایا۔ رجسٹرار غازی یونیورسٹی نے کہا کہ تربیت پیغمبروں کا مسودہ ہے اور اس کے لیے کوشاں ہونا عین عباد ت ہے سیمینار میں شعیب رضا، غازی یونیورسٹی کے اساتذہ اور سینکڑوں طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ آخر میں انہوں نے ڈاکٹر شاہینہ اور اسپیکرز کا شکریہ ادا کیا۔ کہ یونیورسٹی میں بہترین پروگرام کا انعقاد کیا گیا اور آئندہ بھی اس طرح کے پروگرامز کی ضرورت پر زور دیا۔
شاہینہ نجیب کھوسہ