حضرت سلطان باہو ؒ کا 339واں عرس ختم ملکی سلامتی‘ کشمیر کی آزادی کیلئے دعائیں

  حضرت سلطان باہو ؒ کا 339واں عرس ختم ملکی سلامتی‘ کشمیر کی آزادی کیلئے ...

  



گڑھ مہاراجہ (نامہ نگار)برصغیر پاک و ہند کے عظیم صوفی بزرگ سلطان العافین حضرت سلطان باہو کے339 ویں عرس کی(بقیہ نمبر32صفحہ12پر)

تقریبات ختم ہوگئیں ملک بھر سے زائرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ محمد حسن رضا خان کی طرف سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔1ایس پی۔3ڈی ایس پی۔4 انسپکٹر۔30 ٹریفک پولیس اہلکار سمیت 399ملازمین ڈیوٹی سرانجام دیں۔جماعت الصالحین کے صدر صاحبزادہ پیر خالد سلطان۔صاحبزادہ عابد سلطان۔صاحبزادہ فیض سلطان شکیل۔صاحبزادہ حیات سلطان کی طرف سے حضرت سلطان باہو کے 339 ویں عرس کے موقع پر 1400 چادریں مزار شریف پر چڑھائیں گئیں۔ مرکزی چیئرمین جماعت الصالحین سید مظفر حسین شاہ۔ضلعی صدر جماعت الصحالحین جھنگ ملک غلام جیلانی آڑھتی۔ملک اظہر ندیم۔ چوہدری عبدالمجید خان.چیئرمین عشر کمیٹی رانا محمد نعیم خان کی شرکت ملکی سلامتی کشمیر کی آزادی پاک فوج کے دعا کروائیں گء۔عرس کی تقریبات کے موقع پر ختم شریف پڑھا گیا۔سابق وزیر مملکت صاحبزادہ محمد نذیر سلطان۔صاحبزادہ محمد حبیب سلطان۔صاحبزادہ محمد شہر یارسلطان۔ضلعی چیئرمین بیت المال چوہدری عثمان قدیر چیمہ۔سابق سٹی ناظم رانا امتیاز احمد خان۔مہر علی عرفان سبانہ۔مہر فخر عباس ڈب۔نعیم اظہر۔ملک محمد خان اعوان سمت کثیر تعداد میں زائرین کی شرکت۔سابق ضلع ناظم صاحبزادہ سلطان حمید نے ملکی سلامتی کشمیر کی آزادی پاک فوج کے لئے خصوصی دعا کروائی۔

دعائیں

مزید : ملتان صفحہ آخر