سرائیکی صوبے کیلئے دولت گیٹ پر احتجاجی مظاہرہ

  سرائیکی صوبے کیلئے دولت گیٹ پر احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر)پاکستان سرائیکی پارٹی کے زیر اہتمام سرائیکی صوبے کے قیام کے سلسلے میں دولت گیٹ چوک پر (بقیہ نمبر34صفحہ12پر)

ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت مرکزی صدر PSP ملک اللہ نواز وینس نے کی، احمد نواز سومرو،ظہور دھریجہ، ملک جاوید چنڑ ایڈووکیٹ سلطان محمود کلاچی، مہر رب نواز چاون،انجئنیرشاہ نواز، حاجی عید دھریجہ،صادق سومرا،صفدر کھوکھر،ملک یعقوب وینس،نادر خان،شکیل خان بلوچ نے بھی شرکت کی، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے مرکزی صدر ملک اللہ نواز وینس نے کہا کہ اگر حکمرانوں نے سرائیکی صوبے کے بارے میں جلد اعلان نہ کیا تو سرائیکی پارٹی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر خان ترین اور وفاقی وزیر خسرو بختیار کے گھروں کے باہر احتجاج کرے گی اور ہمارا اگلا احتجاج حکمرانوں کے خلاف بھرپور ہو گا، موجودہ حکمرانوں نے سرائیکی قوم سے ووٹ حاصل کیے اور 100دن کے اندر سرائیکی صوبہ بنانے کا وعدہ کیا مگر اب 2سال گزرنے کو ہیں حکمران ابھی تک سرائیکی قوم سے کیا گیا وعدہ پورا نہیں کر رہے انہوں نے کہا کہ سرائیکی قوم کو کمزور نہ سمجھا جائے اگر حکومت نے اپنا وعدہ پورا نہ کیا تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کر دیں گے،ن لیگ، پیپلزپارٹی اور ق لیگ نے بھی موجودہ حکومت کی طرح اپنے ادوار میں سرائیکی قوم کا ووٹ لے کر اور الیکشن میں سرائیکی صوبے کے نعرے کو استعمال کر کے خطے کی عوام کے ساتھ کھلواڑ کیا تھامگر اب سرائیکی اپنے حقوق کے لئے جاگ چکا ہے،ملتان سمیت سرائیکی وسیب میں عوام نے PTIپر اسلئے اعتماد کیا تھا کہ موجودہ حکومت عوامی مسائل پر توجہ دے گی مگر موجودہ حکومت میں مہنگائی میں ریکارڈ توڑ اضافہ ہوا اور غریب آدمی کا جینا مشکل ہو گیا۔
مظاہرہ