ملتان سے سرائیکی کا پہلا تحقیقی مجلہ نگال فروری میں منظر عام پرآنیکا امکان

    ملتان سے سرائیکی کا پہلا تحقیقی مجلہ نگال فروری میں منظر عام پرآنیکا ...

  



ملتان (اے پی پی)ملتان سے سرائیکی کا پہلا تحقیقی مجلہ فروری میں منظرعام پرآئے گا۔بہاء الدین زکریایونیورسٹی شعبہ (بقیہ نمبر35صفحہ12پر)

سرائیکی کے زیراہتمام ”نگال“ (کنویں سے نکلنے والا پانی)کے نام سے دوزبانوں میں شائع ہونیوالے اس مجلے میں سات سرائیکی اور تین انگریزی مضامین شامل ہیں۔ یہ تحقیقی جریدہ ایک سو سے زیادہ صفحات پر مشتمل ہے۔مجلس ادارت میں سربراہ شعبہ سرائیکی ڈاکٹر ممتاز کلیانی،ڈاکٹر خالد اقبال اور محمد عارف شامل ہیں۔رسالے کے مدیر ڈاکٹر خالد اقبال نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس جریدے کی اشاعت ملتان میں سرائیکی ادب و تحقیق کے حوالے سے سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے کہ یہ پہلا تحقیقی جریدہ ہماری ادارت میں منظر عام پر آرہاہے۔اس سے پہلے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے شعبہ سرائیکی نے بھی ڈاکٹر نصراللہ خان ناصر کے دور میں سرائیکی تحقیقی مجلے کا اجراء کیاتھا لیکن اس کا صرف ایک شمارہ ہی شائع ہوسکا۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ ملتان سے منظرعام پرآنے والے اس جریدے کی اشاعت تسلسل کے ساتھ جاری رہے۔

امکان

مزید : ملتان صفحہ آخر