ٹبہ سلطان پور کا رہائشی طالبعلم ڈاکٹر دانش شبیر چین میں موجود‘ والدین کو تشویش‘ حکومت واپسی کیلئے اقدامات کرے‘ محمد شبیر بٹ کی میڈیا سے گفتگو

  ٹبہ سلطان پور کا رہائشی طالبعلم ڈاکٹر دانش شبیر چین میں موجود‘ والدین کو ...

  



ٹبہ سلطان پور (نمائندہ پاکستان) ٹبہ سلطان پور کے نواحی علاقہ چک نمبر158ڈبلیوبی کا رہائشی نوجوان چین میں (بقیہ نمبر36صفحہ12پر)

کرواناوائرس کے باعث پھنس گیا تفصیل کے مطابق ٹبہ سلطان پورکے نواحی علاقہ چک نمبر158ڈبلیوبی کے رہائشی محمد شبیر بٹ کا 22سالہ بیٹا دانش شبیر جوچین کے اسی شہر کی یونیورسٹی جہاں پر کروانا وائرس پھیلنے کی ابتداء ہوئی ہے میڈیکل میں تھرڈ ایئر کا طالب علم ہے چین میں کرواناوائرس پھیلنے کے باعث اب چین کی حکو مت نے انہیں پاکستان نہیں آنے دے رہی جس کی وجہ سے دانش شبیر کے والدین شدید پریشانی میں مبتلاہیں ڈاکٹر دانش شبیر کے والد محمدشبیر بٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دیگر ممالک اپنے اپنے شہریوں کو چین سے نکالنے میں کامیا ب ہوچکے ہیں لیکن پاکستان کی حکو مت جان بوجھ کر تاخیر کررہی ہے میرا بیٹا دانش شبیر میں کوئی وائرس نہیں ہے تمام طالب علم صحت مند ہیں شبیر بٹ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستا ن اور وزیراعظم سے مطا لبہ کیا ہے کہ چین میں پھنسے ہوئے ڈاکٹر دانش شبیر کو پاکستان لانے کے لئے اقدامات کرے تاکہ والدین کے دل کو سکون مل سکے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر