ملتان: 22وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں کا نقصان‘ پولیس لاپتہ

  ملتان: 22وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں کا نقصان‘ پولیس لاپتہ

  



ملتان (خبر نگار خصوصی) ڈکیتی وچوری کی 22 مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہوگئے تفصیل کے مطابق زکریا پولیس کے علاقے میں محمد جعفر سے چار ڈاکوؤں نے 70 ہزار روپے چھین لئے ممتاز آباد پولیس کے علاقے میں محمدیاسر سے(بقیہ نمبر17صفحہ12پر)

رکشہ چھین لیا گیا گلگشت پولیس کے علاقے میں عمران بھٹہ سے 14 ہزارروپے، ضیا اللہ سے چار لاکھ روپے چھین لئے ممتاز آباد پولیس کے علاقے میں بہاولپور بائی پاس چوک کے قریب خان زمان کے ٹرالر سے چھ لاکھ روپے مالیت کا خشک دودھ چوری کر لیا گیا مظفرآباد پولیس کے علاقے میں محمد یوسف کی دکان سے 65 ہزار روپے، کینٹ پولیس کیعلاقے سے غلام یاسر کا موٹرسائیکل، خیر پوربھٹہ میں صدیق گیلانی کیگھر سے اڑھائی لاکھ روپے مالیت کا سامان، گلگشت پولیس کے علاقے سے محمد سلیم نے محکمہ پی ٹی سی ایل کی ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کی کیبل چوری کر لی گلگشت پولیس کے علاقے سے ہی محسن اعجاز کاموٹرسائیکل، محمد عدنان کی دکان سے ساڑھے تین لاکھ روپے مالیت کا سامان، وقاص کے گھر سے 90 ہزار روپے مالیت کا سامان، زکریا پولیس کے علاقے سے حشمت حسین کاموٹرسائیکل، کوتوالی پولیس کیعلاقے سے الیاس کاموٹرسائیکل رکشہ، وقاص کاموٹرسائیکل، نیوملتان پولیس کے علاقے میں محمد طاہر کے گھر سے 10 لاکھ روپے مالیت کے زیورات ونقدی، غلام حیدر کے 75 ہزار روپے، سیتل ماڑی پولیس کیعلاقے سے سہیل کا موٹرسائیکل اور مخدوم رشید پولیس کے علاقے سے اسد عباس کا موٹرسائیکل چوری کرلیا گیا آمنہ بی بی نے دولت گیٹ پولیس کو درخواست دی کہ اس کے چچا محمد ظفر نے اس کے پانچ لاکھ روپے اور تین تولے کے زیورات چوری کر لئے ہیں فارسٹ گارڈ اللہ دتہ نے مخدوم رشید پولیس کو درخواست د ی کہ ملزمان شاہد حسین، محمد ندیم، محمد فہیم، یامین اور ثاقب وغیرہ نے سرکاری لکڑی چوری کر لی

لاپتہ

مزید : ملتان صفحہ آخر