علی رضا خاکوانی ترقیاتی منصوبوں کیلئے 1ارب کی گرانٹ حاصل کرنے میں کامیاب
ٹبہ سلطان پور (نمائندہ پاکستان) تحریک انصاف کے حلقہ پی پی235میں پارٹی سے ناراض رکن صوبائی اسمبلی علی رضا خان خاکوانی اپنے حلقہ کی 35سالہ محرومیوں کو ختم (بقیہ نمبر18صفحہ12پر)
کرنے کے لئے کامیا بی کی طرف گامزن ہونے لگے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے حلقہ پی پی235میں 1ارب روپے سے زائد کی گرانٹ سے ترقیاتی منصوبوں اور فنڈز کی منظوری کروانے میں کامیاب ہوگئے ہیں منظورہونے والے ترقیاتی منصوبوں میں عوام کوپینے کے صاف پانی کی فراہمی، یونین کونسلوں میں سولنگیں، پولیں، ہسپتالوں اور اسکولوں کی اپ گریڈیشن، چوک میتلا تا میلسی تک ون وے روڑ کی تعمیر، ہسپتال ٹبہ سلطان پور میں ٹراما سنٹر سمیت دیگر منصوبے شامل ہیں حلقہ میں ترقیاتی کام کروانے کے لئے اربوں روپے کے پروجیکٹ منصوبے منظورکروا نے پر حلقہ کی عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی حلقہ کی عوام چوہدری مظفر سلطان کمبوہ،نواب احسن خان خاکوانی، سردارنصراللہ خان پاندہ، چوہدری ناظم ستار کمبوہ، حیدر خان خاکوانی، رجب علی شیخ، ملک لطیف چوہدری، میاں منظور جعفری، نذیر احمد خان، چوہدری مبشرحسن کمبوہ، ابرار حسین سندھڑ،محمد رمضان، چوہدری سعید گجر سمیت دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رکن صوبائی اسمبلی علی رضا خان خاکوانی نے اربوں روپے کے منصوبے منظور کرواکر ثابت کردیاہے کہ علی رضا خان خاکوانی حلقہ کی35سالہ محرومیوں کو ختم کرنے کے لئے سنجید ہ ہیں حلقہ میں فنڈز اور ترقیاتی منصوبے منظور کروا کر عوام کے دل جیت لیے ہیں۔
کامیاب