وہاڑی ‘ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشن‘5خطرناک ملزم گرفتار

  وہاڑی ‘ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشن‘5خطرناک ملزم گرفتار

  



وہاڑی(بیورورپورٹ+سٹی رپورٹر)تھانہ صدر پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیوں کے دوران 5 خطرناک ملزمان گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 11 لاکھ مالیتی 21 مویشی,اڑھائی کلو سے زائد چرس اورناجائزاسلحہ برآمد کرلیا،ڈی ایس پی (بقیہ نمبر19صفحہ12پر)

صدر سرکل خالد جاوید جوئیہ کی ایس ایچ او تھانہ صدر شاہد اسحاق گجر اور اے ایس آئی مظہر فرید و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اختر فاروق کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کے حکم پر عمل کرتے ہوئے تھانہ صدرپولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے5 خطرناک ملزمان گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے11 لاکھ مالیتی21 مویشی,اڑھائی کلو سے زائدچرس اورناجائزاسلحہ برآمد کرلیاان کاکہناتھاکہ اسحاق عرف اسحاقی3رکنی گینگ مویشی چوری میں ملوث ہے جبکہ علی رضااورعلی عمران نامی ملزمان سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کی گئی ڈی ایس پی کامزیدکہناتھاکہ وہاڑی پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے گی اوراعلی کارکردگی دکھانے والے پولیس اہلکاروں کونقدانعامات کے علاوہ تعریفی سرٹیفکیٹ بھی دیئے جائیں گے۔

ملزم

مزید : ملتان صفحہ آخر