بیوپاری کی پراسرار موت‘ مالک مکان سمیت 4ملزموں کیخلاف مقدمہ

  بیوپاری کی پراسرار موت‘ مالک مکان سمیت 4ملزموں کیخلاف مقدمہ

  



رحیم یار خان(بیورورپورٹ)مکان سے 28سالہ بیوپاری کی ملنے و الی نعش کا معاملے پر‘ پولیس نے مکان مالک سمیت 4ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا‘ تفصیل کے مطابق گذشتہ سے پیوستہ روز تھانہ آباد پور حدود موضع نبی پور کا(بقیہ نمبر20صفحہ12پر)

رہائشی 28سالہ موٹرسائیکلوں کے بیوپاری محمدسعید کی نعش تھانہ سٹی سی ڈویژن کی حدود تھلی مہاتماں کے ایک مکان سے گلے میں پھندا لگی برآمد ہوئی تھی۔ جسے پولیس نے تحویل میں لے کر واقعہ بارے تفتیش شروع کردی اور نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کیاگیا تھا۔ ورثاء نے مقتول محمدسعید کے قتل کاشبہ مکان مالک ساجد محمود سمیت 4افراد پر کیا۔ جس پر پولیس نے مقتول کے ماموں شاہ نواز کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرکے ساجد محمود وغیرہ کو گرفتار کرلیا۔ جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے مارنے میں مصروف ہے۔

مقدمہ

مزید : ملتان صفحہ آخر