بستی ملوک : دو موٹر سائیکلوں میں خوفناک تصادم‘ ایک جاں بحق‘ 2شدید زخمی

  بستی ملوک : دو موٹر سائیکلوں میں خوفناک تصادم‘ ایک جاں بحق‘ 2شدید زخمی

  



بستی ملوک (نمائندہ پاکستان) تھانہ بستی ملوک کے علاقے اڈا محمد پور پر 3 موٹر سائیکل سوار محمد ناصر ولد ظریف سکنہ رانا واہین، طارق ولد فضل بخش سکنہ 9 فیض اور محمد ریاض ولد خادم حسین سکنہ 15 فیض نے اڈا محمد پور مڑنے کے لیے بریک لگائی جنہیں پیچھے سے آنے(بقیہ نمبر21صفحہ12پر)

والے تیز رفتار موٹر سائیکل نمبر MLH/3556 نے ہٹ کردیا جس کے نتیجے میں محمد ریاض کی موقع پر موت ہوگئی جبکہ طارق، ناصر شدید زخمی ہوئے تیز رفتار موٹر سائیکل سوار سعید احمد ولد رشید اور محمد رمضان ولد حاجی ظہور جو کہ اڈا بصیرہ کے رہائشی تھے کو پولیس نے گرفتار کرکے کاروائی کا آغاز کردیا ہے زخمیوں کو ریسکیو 1122 بستی ملوک نے نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر