لکی سیمنٹ کیلئے گرین انوائر مینٹل اسٹیورڈشپ ایوارڈ

لکی سیمنٹ کیلئے گرین انوائر مینٹل اسٹیورڈشپ ایوارڈ

  



کراچی (پ ر) دی پروفیشنل نیٹ ورک کی جانب سے کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد کئے جانے والے نویں سی ایس آر سمٹ میں لکی سیمنٹ کو گرین انوائرمینٹل اسٹیورڈشپ کے زمرے میں بین الاقوامی سی ایس آر ایوارڈ سے نوازاگیاہے۔لکی سیمنٹ کو یہ ایوارڈ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو بروئے کار لاتے ہوئے فضا ء میں کاربن کے اخراج پر قابو پانے کی کوششوں اور مجموعی طور پر ماحولیا ت کے تحفظ کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کے صلے میں دیا گیا۔ اس موقع پرایوارڈ وصول کرتے ہوئے لکی سیمنٹ کے چیف آپریٹنگ آفیسرا مین گنی نے کہا کہ لکی سیمنٹ ملک کے صفِ اوّل کے سیمنٹ مینوفیکچرز میں سے ایک ہے جس کی ذمہ داری ہے کہ وہ تعمیراتی صنعت میں استحکام لانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ہم نے ایسے پروگراموں کو نافذ کرنے میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی ہے جو ہمارے کاروباری معاملات میں ماحولیاتی استحکام کوہر سطح پر یقینی بناتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ لکی سیمنٹ کی انتظامیہ ماحولیاتی طور پرمضبوط طریقوں پر سختی سے عمل درآمد کرنے پر یقین رکھتی ہے اور وسائل کے موئثراستعمال کیلئے توانائی کی کھپت کوکم کرنے اور ماحولیاتی تباہی کی وجوہات کو دور کرنے کے پروگراموں پر بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرتی ہے۔پائیدار ترقی لکی سیمنٹ کی کاروباری حکمتِ عملی کا ایک اہم حصہ ہے اور کمپنی کی ترقی اور نمو کے کلیدی عوامل میں سے ایک ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر