رینجرز کی جانب سے بھورا پیر میں فری میڈیکل کیمپ لگایاگیا

  رینجرز کی جانب سے بھورا پیر میں فری میڈیکل کیمپ لگایاگیا

  



کراچی(کرائم رپورٹر)پاکستان رینجرز(سندھ) کی جانب سے کراچی کے علاقے بھورا پیر میں فری میڈیکل کیمپ کااہتمام کیا گیا جس میں علاقے کے افراد کو مفت طبی سہولیات مہیا کی گئیں۔ اس موقع پرجنرل فزیشن،آئی اسپیشلسٹ، میڈیکل اسپیشلسٹ،ڈینٹل سرجن، بچوں کے اسپیشلسٹ،آرتھوپیڈک، لیڈی ڈاکٹرز اور رینجرز کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے تقریبا 1100مریضوں کا معائنہ کیا جن میں خواتین، بچے اور بزرگ بھی شامل تھے کا مفت طبی معائنہ کیااور مفت ادویات بھی فراہم کیں۔میڈیکل کیمپ میں مفت موبائل لیبارٹریز میں مختلف ٹیسٹوں کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔ اہل ِ علاقہ کی جانب سے پاکستان رینجرز سندھ کی اس کاوش کو بے حد سراہا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر