زمان ٹاؤن میں پولیس کا سرچ آپریشن،کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی

زمان ٹاؤن میں پولیس کا سرچ آپریشن،کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی

  



کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے زمان ٹاؤن پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن، گھر گھر تلاشی، کچھ نہ ملا۔ تفصیلات کے مطابق زمان ٹاؤن پولیس کی بھاری نفری نے آر آر ایف پولیس کمانڈوز اور لیڈی پولیس کے ہمراہ مختلف ایریاز میں جرائم پیشہ عناصر کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کے دوران داخلی و خارجی راستوں کو سیل کر دیا۔ پولیس نے گھر گھر تلاشی کے دوران مشتبہ افراد کے کوائف چیک کیے، تاہم کسی اہم ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر