معاشرہ میں قیام اسلام کے عملی نفاذسے ہی ممکن ہے،مولانا منظور احمد

  معاشرہ میں قیام اسلام کے عملی نفاذسے ہی ممکن ہے،مولانا منظور احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)ممتاز عالم دین خطیب پاکستان مولانا منظور احمد نے کہا ہے کہ معاشرہ میں امن وامان وترقی اسلام کے عملی نفاذسے ہی ممکن ہے قرآن وحدیث کی تعلیمات وقوانین سے ہی ہم موجودہ معاشرہ کی اصلاح کرسکتے ہیں ریاست مدینہ کا نعرہ کو عملی شکل دینے سے ہی قیام پاکستان کے مقاصد کو حاصل کیا جاسکتا ہے مولانا منظور نے کہا 70سالوں سے ملک میں مہنگائی،بدعنواہی،تعصب، رشوت واناانصافی نے عوام کی زندگی اجیرن کررکھی ہے اور ابھی تک نجات نہیں مل سکی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان تمام مسائل کے حل کے لیے کام کرے اور عوام کو جلد ان مشکلات سے نجات دلائے۔ وہ کورنگی مدینہ سوسائٹی میں جماعت غربااہلحدیث کے زیر اہتمام”قرآن وحدیث“ کانفرنس ومحفل حسن قرات سے مہمان خصوصی کے طورپر خطاب کرہے تھے دیگر علماء کرام ورہنماؤں مولانا فضل الرحمن مدنی پشاور،ممبر قومی اسمبلی فہیم خان،ممبر سندھ اسمبلی راجہ اظہر،ممتاز صحافی عمران احمد سلفی،کالم نگار حشمت اللہ صدیقی، روزنامہ پاکستان کے عمران احمد،مولانا طاہر اشرف بندھانی،مولانا قاری احسان عزیزی،مولانا قاری نصر اللہ منشاوی،مولانا صادق بندھانی نے خصوصی شرکت کی۔ کانفرنس سے صدارتی خطاب کرتے ہوے ممتاز عالم دین جماعت غربااہلحدیث پاکستان کے سیاسی امور کے چیرمین علامہ ڈاکٹر عامر عبداللہ محمدی نے کہا جماعت غربااہلحدیث کا طریقہ کار شرعی امارت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری دعوت اتحاد امت وفرقہ وارانہ ہم آہنگی ویکجہتی کی دعوت ہے جس کا مقصد توحید وسنت کی بنیاد پرمعاشرے میں عقائد واعمال کی اصلاح ہے انہوں نے کہا ملک میں اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارش کی روشنی میں قوانین کو اسلام شریعت سے ہم آ ہنگ کی جائے۔ ڈاکٹر عامر محمدی نے کہا وزیر آعظم کو مختلف مافیاز پر کڑی نظر رکھنی ہوگی جو کہ لاقانونیت ومہنگائی کرکے حکومت کو ناکام بنا چاہتی ہیں انہوں نے کہا ہم حکومت کے ہر آچھے اقدام کے ساتھ ھیں لیکن کسی غلط فیصلے پر پر اختلاف اور اصلاح کا فریضہ انجام دیتے رہنگے یہ بات ہم نے انتخابات سے قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی امیر جاعت مولانا عبدالرحمن سلفی سے ملاقات میں بھی کہا تھا اور خیر کے کام میں تعاون اور دعاکی تھی آج بھی حکومتی ارکان دعاکے لیے تشریف لائے ہیں ہماری دعائیں انکے ساتھ ہیں