پرتگال کے سفیر کی گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات

  پرتگال کے سفیر کی گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ عمران اسماعیل سے پرتگال کے سفیر Paulo Neves Pocinho نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ پرتگال کے اعزازی قونصل جنرل فقیر ایاز بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں دوطرفہ سفارتی تعلقات، صوبہ میں سرمایہ کاری کے مواقعوں، باہمی تجارت میں مزید اضافہ اور اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ پاک پرتگال دوطرفہ تعلقات میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ اس سے دونوں ممالک کی معیشت کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجودہ ہیں اور پرتگال کے سرمایہ کار تعلیم، صحت، توانائی، انفرااسٹرکچر ڈیویلپمنٹ اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ اس ضمن میں حکومت انھیں ہر ممکن تعاون، مدد اور معاونت بھی فراہم کرے گی۔ پرتگال کے سفیر نے کہا کہ مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر