سانپ کے کاٹنے کے علاج سے متعلق تین روزہ ورکشاپ کا انعقاد

  سانپ کے کاٹنے کے علاج سے متعلق تین روزہ ورکشاپ کا انعقاد

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)بریٹ ہوگسن یونی ورسٹی سلیم حبیب سینٹر آف لرننگ اینڈ ٹیچنگ میں شعبہ سائسنز کے زیر اہتمام سانپ کے کاٹنے کے علاج کے سلسلے میں تین روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں برازیل سے آئے ہوئے بین الاقوامی محقق پروفیسر ڈاکٹر لوئیز گلھرم ہنین نے لیکچر دیئے۔ اس موقع پر یونی ورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر منظور اے خالدی، پروفیسر عقیل احمد اور ڈین سائنسز ڈاکٹر شکیل احمد خان نے بھی ورکشاپ میں شرکت کی۔ مہمان مقرر ڈاکٹر لوئیز کا کہنا تھا کہ دنیا میں سانپ تین ہزار اقسام کے ہوتے ہیں لیکن ان میں 20فیصد زہریلے ہیں۔ پاکستان میں 72 اقسام کے سانپ پائے جاتے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر