کرچی، سونا لوٹنے والے سالہ بہنوئی گرفتار،دونوں قاتل نکلے

    کرچی، سونا لوٹنے والے سالہ بہنوئی گرفتار،دونوں قاتل نکلے

  



کراچی(کرائم رپورٹر)لیاقت مارکیٹ میں سنار کی دکان سے کروڑوں روپے مالیت کا سونا لوٹنے والے گرفتار، سالا بہنوئی قتل کی واردات میں ملوث نکلے۔ گرفتار ملزمان عدالت سے مفرور اشتہاری بھی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں سعودآباد میں واقع لیاقت مارکیٹ میں سنار کی دکان سے کروڑوں روپے مالیت کا سونا لوٹنے والے گرفتار ملزمان قمر شہزاد ولد نظام الدین اور لیاقت علی عرف استاد ولد غلام محی الدین سالا بہنوئی ہیں، پولیس کے مطابق گرفتار سالا بہنوئی حیدرآباد تھانہ پنیاری میں قتل کے مقدمے میں عدالت سے مفرور اشتہاری ہیں، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش ملزم قمر شہزاد کی بیوی کائنات کو مل کر قتل کرنے کا انکشاف کیا، ملزم قمر شہزاد نے انکشاف کیا کہ سال 2015 میں اس کے بہنوئی لیاقت عرف استاد اور اس کی بہن حمیدہ زوجہ لیاقت نے گھریلو ناچاقی کی وجہ سے ہم تینوں نے مل کر کائنات پر تشدد کیا جس کی وجہ سے کائنات شدید زخمی ہوگئی جو بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئی جس کے قتل کا مقدمہ مقتولہ مسما کائنات کے والد ناصر خان کی مدعیت میں تھانہ پنیاری حیدرآباد میں درج ہے، قتل کے مقدمے میں قمرشہزاد اور اس کا بہنوئی لیاقت، ہمشیرہ حمیدہ نامزد ملزمان ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر