کراچی،گورنر سندھ کی تبلیغی اجتماع میں شرکت

  کراچی،گورنر سندھ کی تبلیغی اجتماع میں شرکت

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اورنگی ٹاؤن میں جاری تبلیغی اجتماع میں شرکت کی۔ گورنر سندھ نے تبلیغی جماعت کے ذمہ داروں اور اجتماع کے منتظمین سے بھی ملاقات کی۔ بعد ازاں گورنر سندھ نے نماز جمعہ بھی اجتماع گاہ میں ادا کی۔ اس تین روزہ اجتماع کا آغاز جمعرات کو ہواتھا اور اس کا اختتام اتوار کو فجر کی نماز کے بعد دُعا پر ہوگا۔ منتظمین کے مطابق اس اجتماع میں پانچ لاکھ سے زائد افراد شریک ہونگے۔ اجتماع میں سابق پاکستانی کرکٹر سعید انور بھی موجود تھے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر