ہینو پاک کا ملتان میں اپنی 3Sفیسیلٹی کا افتتاح

ہینو پاک کا ملتان میں اپنی 3Sفیسیلٹی کا افتتاح

  



کراچی (پ ر)انڈسٹری میں مارکیٹ لیڈر کی حیثیت سے اپنے کسٹمرز کی خدمات کیلئے ملتان میں ہینو پاک نے تمام تر مطلوبہ سہولیات سے آراستہ اپنے زیرِ انتظام 3Sفیسیلٹی قائم کرکے ایک زبردست کامیابی اپنے سر کرلی ہے۔ہینو پاک ملتان میں ہینو کا مقصد ایک ہی مقام پر سیلز،جینئین ہینو اسپیئر پارٹس اور اپنی معیار ی خدمات فراہم کرنا ہے جو عالمی معیار(3S)کے مطابق ہیں۔ہینو پاک ملتان میں انتہائی جدید سہولیات سے آراستہ5 bayسروس ورک شاپ ہے جو ہیوی ڈیوٹی کرین،آئل ڈسپینسنگ یونٹ،اوورہال رومز،2پوسٹ لفٹ پر مشتمل ہے جس سے60فیصد تک وقت کی بچت ہوتی ہے، اس کے علاوہ انتہائی جدید آلات اور مشینری موجود ہے تاکہ تمام قسم کی ریپئرز اور مینٹیننس بہتر انداز میں کی جائے۔ہینو پاک ملتان3Sفیسیلٹی کا افتتاح کرنے کیلئے ہینو موٹرز لمیٹڈ، جاپان کے سینئر جنرل منیجرجناب سوچی کا نیکو اور ٹویوٹا سوشو کا رپوریشن،جاپان کے جنرل منیجر ساتو شی ساسے خصوصی طور پر جاپان سے تشریف لاچکے ہیں۔اس موقع پریوشی ہیکو نانامی(صدر اینڈسی ای او)، شی گیرو سوچیا(ایگزیکٹیو نائب صدر،ہینو پاک موٹرز)، عادل شاہ (جنرل منیجر ٹوٹل سپورٹ)اور محمود خان(جنرل منیجر نیشنل سیلز)نے بھی شرکت کی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر