پی پی رہنماؤں کے خلاف جے آئی ٹی کی تشکیل پر جواب طلب

پی پی رہنماؤں کے خلاف جے آئی ٹی کی تشکیل پر جواب طلب

  



کراچی(این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے پی پی رہنماؤں کے خلاف جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی کے الزامات سے متعلق کیس میں جے آئی ٹی بنانے کی درخواست پر اٹارنی جنرل سندھ سے جواب طلب کرلیا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ میں ایس پی شکار پور ڈاکٹررضوان شیخ کی جانب سے پی پی رہنماؤں کے خلاف جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی کے الزامات سے متعلق کیس میں جے آئی ٹی بنانے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔دوران سماعت عدالت نے جے آئی ٹی کی تشکیل سے متعلق اٹارنی جنرل سندھ سے جواب طلب کیا اور درخواست کی نقول فریقین کو فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر