سینیٹ خزانہ کمیٹی، اینٹی منی لانڈرنگ ترمیمی بل ترامیم کیساتھ منظور

سینیٹ خزانہ کمیٹی، اینٹی منی لانڈرنگ ترمیمی بل ترامیم کیساتھ منظور

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے اینٹی منی لانڈرنگ ترمیمی بل2019 ء کی ترامیم کیساتھ منظوری دیدی۔ بل کے تحت منی لانڈرنگ میں ملوث افراد کی جائیداد تحقیقات کے دوران 180 دنوں تک ضبط کی جا  سکے گی،جائیداد کی ضبطگی میں مزید6 ماہ کی اجازت  ہوگی، منی لانڈرنگ میں ملوث فرد کو پولیس افسر مجسٹریٹ یا بغیر وارنٹ کے گرفتار نہیں کر سکے گا، منی لانڈرنگ میں ملوث  افرادکو 1کروڑ تک جرمانہ اور10 سال تک  قید کی سز ہو سکے گی جبکہ کمیٹی نے بل میں منی لانڈرنگ میں ملوث افراد کے خلاف تحقیقات کیلئے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ  کے ساتھ دیگر تحقیقاتی اداروں کو تحقیقات کرنے کے اختیارات دینے کے حوالے سے تجویزکو مستر د کردیا۔ جمعہ کوایوان بالاء کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں قومی اسمبلی سے پاس ہونے والے اینٹی منی لانڈرنگ ترمیمی بل2019 کاجائزہ لیا گیا۔چیئرمین کمیٹی سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ یہ بل قومی اسمبلی سے پاس ہو چکا ہے۔ اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ رپورٹ میں غلطیاں ہیں جسکی درستگی کیلئے دوبارہ لایا گیا، کمیٹی کو آ گاہ کیاگیا کہ فیٹف سفارشات پر عملدرآمد کا وقت پورا ہو رہا ہے۔ڈی جی ایف ایم یو نے کہاکہ بل میں ترامیم فیٹف سفارشات کے مطابق نہ ہوئیں تو مشکلات ہو سکتی ہیں،سینیٹرعائشہ رضا فاروق نے کہاکہ کیا یہ بل ترامیم کے ساتھ منظور کر لیا جائے تو گرے لسٹ سے نکل سکتے ہیں، اینٹی منی لانڈرنگ ترمیمی بل سیکشن(4)،سیکشن(e)(4) 6،سیکشن(1)7 اور(4)7، سیکشن(1)8،سیکشن(5)9،سیکشن21، سیکشن(3)21،سیکشن33اورسیکشن(2)34 میں تجاویز ترمیم کی گئیں تھیں۔ قائمہ کمیٹی نے ترمیم کے ساتھ بل کو متفقہ طور پر منظور کر لیا۔

اینٹی منی لانڈرنگ ترمیمی بل

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اجلاس میں منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے ملک کے مختلف مالیاتی و سلامتی کے اداروں کی جانب سے اٹھائے گئے موثر اقدامات ،  پیرس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ہونیوالے اجلاس سے متعلق پاکستان کی تیاریوں کے سلسلے میں کوششوں کو مزید مربوط بنانے پر اتفاق کیا گیا جبکہ ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان پر نفاذ کو سہل اور یقینی بنانے کیلئے دوست ممالک کی پاکستان کو فراہم کی گئی فنی معاونت اورامداد کر سراہتے ہوئے باہمی تعاون اور رابطوں کو مزید مستحکم بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ جمعہ کو حفیظ شیخ کی زیر صدارت فنانس ڈویژن میں نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی برائے اینٹی منی لانڈرنگ کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر،وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید سمیت مختلف وازرتوں اور قومی اداروں کے سربراہان اور اعلی حکام نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے ملک کے مختلف مالیاتی و سلامتی کے اداروں کی جانب سے اٹھائے گئے موثر اقدامات اور ان کے مثبت اور ٹھوس نتائج سے اجلاس کو آگاہ کیا گیا۔

حفیظ شیخ 

مزید : صفحہ اول