پارٹی صدر کو بہت پہلے عدالت سے رجوع کرلینا چاہئے

      پارٹی صدر کو بہت پہلے عدالت سے رجوع کرلینا چاہئے

  



پاکستان مسلم لیگ ن کے چیئرمین راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ سچائی کچھ بھی نہیں لیکن ایسے لگ رہا ہے جیسے پی ٹی آئی اور اس کی حکومت مسلم لیگ ن کی قیادت کا ملکی اور غیر ملکی سطح پر میڈیا ٹرائل کر رہی ہے شہباز شریف نے بر طانوی عدالت میں جا کر حق سچ کو سامنے لانے کیلئے ایسا کیا ہے،الزامات کا سلسلہ رکے یا نہ رکے لیکن ایک بات طے ہے کہ ایسا کرنے اور کرانے والوں کے چہرے ضرور سامنے آ جائیں گے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کر رے تھے۔راجہ ظفر الحق نے کہا کہ جو اقدام شہباز شریف نے اٹھایا ہے میں ہی نہیں ساری قیادت اس کی حمایت کرتی ہے اور یہ بہت پہلے ہو جانا چاہئے تھا۔

راجہ ظفرالحق

مزید : صفحہ اول