کوہاٹ میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے

    کوہاٹ میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے

  



پشاور (سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواکے مشیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ضیاء اللہ بنگش کے پبلک ریلیشنز آفیسرحسین آیاز بنگش نے ایف ایچ ایچ ہسپتال کوہاٹ میں بچوں کو پولیوکے قطرے پلائے۔اس موقع پریوپیک چیئرمین حاجی فاروق،یونین کونسل سیکرٹری محمد شاہد، ایریا انچارج ویونین اہلکار موجود تھے۔ محمد احسن آیاز بنگش کاکہناتھا کہ عمر بھرکی معذوری سے اپنی آنے والی نسل کو بچانے کاواحد علاج پولیو کے یہی قطرے ہیں۔ حکومت بھر پور کوشش کررہی ہے کہ اس بیماری کو ختم کیا جائے اور اس سلسلے میں پولیو ورکرز اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی لائق تحسین ہے۔ آیاز بنگش نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ہر بار لازمی پلائیں۔

مزید : صفحہ اول