صوابی‘ پولیو مہم کے دوران‘ داخلی و خارجی راستوں پر سیکورٹی سخت

صوابی‘ پولیو مہم کے دوران‘ داخلی و خارجی راستوں پر سیکورٹی سخت

  



صوابی (بیورورپورٹ)موضع میر علی علاقہ تھانہ پر مولی میں پولیو ٹیم پر حملے کے تیسرے روز صوابی میں سیکورٹی ہائی الرٹ رہی۔ تحصیل رزڑ میں پولیو مہم موخر کر د گئی ڈی ایچ او ڈاکٹر طارق کے مطابق رزڑ میں پولیو ٹیمز کو سیکورٹی اہلکاروں کی کمی وجہ سے مہم چند دن کے لئے موخر کر د گئی جبکہ ضلع کے دوسرے علاقوں میں سخت سیکورٹی میں پانچ روزہ مہم جاری رہے گی۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز نے بھی سخت سیکورٹی دینے اور مہم موخر کرنے و شہید پیکج دینے کے مطالبات کئے اور بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا صوابی کے دیگر علاقوں میں مہم جاری ہے ڈپٹی کمشنرز شاھد محمود کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں دفعہ144نفاذ ہیں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی ہے۔ انسداد پولیو ٹیموں کو بہترین سیکورٹی فراہم کی گی ہیں پو لیس نے داخلی و خارجی راستوں پر سیکورٹی سخت کردی سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔

مزید : صفحہ اول