46سال بعد برطانیہ یورپی یونین سے الگ ہوگیا: ملک بھر میں کہیں جشن تو کہیں احتجاجی مظاہرے

46سال بعد برطانیہ یورپی یونین سے الگ ہوگیا: ملک بھر میں کہیں جشن تو کہیں ...

  



برسلز،لندن(آن لائن)برطانیہ نے یورپی یونین کو خیر باد کہہ دیا،یورپی یونین سے علیحدگی کے موقع پر برسلز میں اہم عمارتیں برقی قمقوں سے روشن کردی گئیں،ادھربریگزٹ کے مخالفین نے رات گئے مظاہرہ کیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کے موقع پر برسلز میں اہم عمارتیں برقی قمقوں سے روشن کردی گئیں، اہم مقامات کو برطانیہ کے قومی پرچم کے رنگوں سے منور کردیا گیا، مختلف مقامات پر کنسرٹس کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں گیت گا کر برطانیہ اوریورپی یونین کے 47برس کے رشتے کو خراج تحسین پیش کیا گیاجبکہ بریگزٹ کے مخالفین نے رات گئے لندن میں مظاہرہ کیا اور یورپی یونین کے حق میں نعرے لگائے۔بریگزٹ کی مخالفت اور یورپی یونین کی حمایت میں لندن میں رات گئے مظاہرہ کیا گیا،برطانیہ میں یورپی یونین کے حامیوں نے پارلیمنٹ کے باہر مظاہرہ کیا اور یورپی یو نین سے برطانیہ کے تعلق کو ملک کی معیشت اور استحکام کیلئے اہم قرار دیا۔برٹش اراکین یورپی پارلیمنٹ نے آخری ووٹنگ سیشن مکمل کرلیا، اس طر ح 1973سے شروع کیے گئے سفر کا 2020 کے آغاز میں اختتام شروع ہوگیا ہے، اس موقع پر کئی یورپی اراکین پارلیمنٹ کی آ نکھیں نم تھیں۔یورپی یونین سے برطانیہ کی طلاق خود برطانیہ کیلئے بھی کسی امتحان سے کم نہیں، بریگزٹ کی قیمت کے طور پر برطانیہ کی حکمر ا ں پارٹی نے اپنے دو وزرائے اعظم کی قربانی دی اور اب اسکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ کی علیحدگی کے خدشات کا بھی سامنا ہے۔

برطانیہ علیحدگی

مزید : صفحہ اول