وزیراعلیٰ سندھ نے صوبائی کابینہ کا اجلاس 4فروری کو طلب کرلیا

وزیراعلیٰ سندھ نے صوبائی کابینہ کا اجلاس 4فروری کو طلب کرلیا

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلی سندھ سید مرادعلی شاہ نے سندھ کابینہ کا اجلاس منگل چارفروری کوصبح دس بجے طلب کرلیا ہے،سندھ کابینہ گندم کی نئی فصل کی خریداری اورسرکاری قیمت کے تعین کی منظوری کے علاوہ آن لائن پبلک ٹرانسپورٹ کوقانونی تحفظ دینے کے لیے موٹروہیکل آرڈینس میں ترمیم،سٹیمپ ایکٹ 1899 میں ترمیم،507 بند اسکول کھولنے کے لیے اساتذہ کے تقررسمیت دیگراہم امورکی مشاورت کے بعد حمتی فیصلوں کی منظوری دے گی۔اجلاس وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت نیوسندھ سیکریٹریٹ میں منعقد ہوگا۔

مزید : صفحہ اول