ون و ے کی خلاف ورزی پر گرفتاری اور مقدمہ نہیں ہوگا، مرتضی وہاب

ون و ے کی خلاف ورزی پر گرفتاری اور مقدمہ نہیں ہوگا، مرتضی وہاب

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی مشیر قانون و ماحولیات اور ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ ون وے ٹریفک کے معاملے محکمہ داخلہ اور حکومت سندھ کو اعتماد میں نہیں لیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اس معاملہ پر بہت فکر مند تھے اور انہیں شہریوں کی پریشانی کا احساس تھا۔ صوبائی مشیر نے ایڈیشنل آئی جی ٹریفک سے اس گھمبیر معاملہ پر مفصل گفت و شنید کی اور کہا کہ اس خلاف ورزی پر کسی ایف آئی آر کا اندراج نہیں کیا جائے اور نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہری بھی ٹریفک قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں اور گاڑیوں کو ون وے کے مخالف سمت میں نہ چلائیں مزید برآں اپنے قانونی دستاویزات اپنے ساتھ رکھیں۔ صوبائی مشیر نے کہا کہ اس معاملہ پر اب کوئی گرفتاری نہیں ہوگی۔

مزید : صفحہ اول