شہباز صاحب!میڈیا پر اثر انداز ہونا آپکا وطیرہ رہا ہے، اگر آپ سچے ہوتے تو برطانوی صحافی کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے میں چھ ماہ کیوں لگاتے؟،فردوس عاشق اعوان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کہاہے کہ شہباز صاحب!میڈیا پر اثر انداز ہونا آپکا وطیرہ رہا ہے، جھوٹی خبرو ں سے مخالفین کی بدنامی اور کردار کشی کرانا آپ کی شناخت اور خاصہ ہے۔
معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ شہباز صاحب!میڈیا پر اثر انداز ہونا آپکا وطیرہ رہا ہے، جھوٹی خبرو ں سے مخالفین کی بدنامی اور کردار کشی کرانا آپ کی شناخت اور خاصہ ہے، آپ کے دور میں ایک اخبار کا دو صفحات تک سمٹ جانا قوم کو بھولا نہیں۔
فردوس عاشق اعوان کااپنے ٹوئٹ میں مزید کہنا ہے کہ شہباز شریف اپنے بچھائے جال میں خود پھنس چکے ہیں، برطانیہ کی عدالتوں کو بھی پتہ چلے گا کہ ان کی اصلیت اور حقیقت کیاہے؟انہوں نے کہ کہ قوم کا سوال ہے کہ آپ سچے ہوتے تو عدالت سے رجوع کرنے میں چھ ماہ کیوں لگاتے؟۔