”سیگریٹ کی کمپنیاں اب یہ کام بھی نہیں کر سکیں گی “ حکومت نے ایک اور بڑی پابندی عائد کر دی

”سیگریٹ کی کمپنیاں اب یہ کام بھی نہیں کر سکیں گی “ حکومت نے ایک اور بڑی ...
”سیگریٹ کی کمپنیاں اب یہ کام بھی نہیں کر سکیں گی “ حکومت نے ایک اور بڑی پابندی عائد کر دی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزارت صحت نے ایک اور انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے سیگریٹ کی تشہیر پر بڑی پابندی عائد کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے سیگریٹ کے اشتہارات ، سپانسر شپ اور انعامی سکیموں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔ وال پوسٹرز ، بینر ،س سکرین، سیمنا اور ٹھیٹر میں سیگریٹ کے اشتہار کو غیر قانونی قرار دیدیا گیاہے ۔ وزیراعظم عمران خان کے معاون برائے صحت طفر مرزا نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ کمپنیاں دکان میں یا باہر سیگریٹ کے اشتہار چسپاں نہیں کر سکیں گی ۔یاد رہے کہ اس سے قبل حکومت نے دکانداروں پر کھلے سیگریٹ بیچنے پر پابندی عائد کی تھی ۔

مزید : قومی