سیشن کورٹ لاہور،نومولود کو ہسپتال کی ٹینکی میں پھینکنے والی لڑکی کی درخواست ضمانت مسترد

سیشن کورٹ لاہور،نومولود کو ہسپتال کی ٹینکی میں پھینکنے والی لڑکی کی درخواست ...
سیشن کورٹ لاہور،نومولود کو ہسپتال کی ٹینکی میں پھینکنے والی لڑکی کی درخواست ضمانت مسترد

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی مقامی عدالت نے نومولود کو ہسپتال کی ٹینکی میں پھینکنے والی لڑکی مہوش کی درخواست ضمانت مستردکردی،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ٹھوس شواہد سے ثابت ہوا خاتون نے نومولود کو مارنے کی کوشش کی ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سیشن کورٹ لاہور میں نومولود کو ہسپتال کی ٹینکی میں پھینکنے والی لڑکی مہوش کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، درخواست گزار کا دعویٰ ہے کہ بے قصورہوں پولیس نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا ،عدالت نے نومولود کو ہسپتال کی ٹینکی میں پھینکنے والی لڑکی مہوش کی درخواست ضمانت مسترد کردی،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ٹھوس شواہد سے ثابت ہوا خاتون نے نومولود کو مارنے کی کوشش کی ،عدالت نے کہا کہ خاتون نے نومولود کو جان بوجھ کر پانی کی ٹینکی میں پھینکا ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور