کرونا وائرس ، محکمہ صحت پنجاب نے چینی باشندوں کے ساتھ کیا کام کرنا شروع کر دیا

کرونا وائرس ، محکمہ صحت پنجاب نے چینی باشندوں کے ساتھ کیا کام کرنا شروع کر ...
کرونا وائرس ، محکمہ صحت پنجاب نے چینی باشندوں کے ساتھ کیا کام کرنا شروع کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )چین میں تیز کے ساتھ پھیلتے ہوئے کرونا وائرس کے خدشا ت کے پیش نظر محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے لاہور میں مقیم چینی باشندوں کا طبی معائنہ جاری ہے ، محکمہ صحت پنجاب نے چینی باشندوں کے کوائف جمع کر لی ہے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کی جانب سے چینی باشندوں کے سفر کا ریکارڈ بھی مرتب کرنا شروع کر دیا گیاہے ، محکمے کی ٹیموں نے لاہور میں مقیم چینی باشندوں کی رہائشگاہوں کا بھی دورہ کیا ، شہر میں مقیم چینی باشندے صحت مند ہیں ۔محکمہ صحت کا کہناتھا کہ شہر میں مقیم چینی باشندوں کے نزلہ ، زکام اور بخا ر سمیت دیگر ٹیسٹ کیے گئے ہیں ۔
سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر شعیب کرمانی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایئر پورٹ پر مستقبل کاﺅنٹر بنا دئیے گئے ہیں ، چینی باشندوں کے ساتھ تعینات عملے کی سکریننگ کا عمل بھی جاری ہے ، دو ہفتے قبل پاکستان آنے والے چینی باشندوں کی چوبیس گھنٹے نگرانی کی جارہی ہے ۔

مزید :

قومی -