ہندوستان میں اپنے خلاف میڈیا کمپیئن پر حیرت ،پھر کہتا ہوں آر ایس ایس ایک انتہا پسند تنظیم ہے ،فوادچودھری

ہندوستان میں اپنے خلاف میڈیا کمپیئن پر حیرت ،پھر کہتا ہوں آر ایس ایس ایک ...
ہندوستان میں اپنے خلاف میڈیا کمپیئن پر حیرت ،پھر کہتا ہوں آر ایس ایس ایک انتہا پسند تنظیم ہے ،فوادچودھری

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ بھارت کے لوگ شدت پسندی کیخلاف کھڑے ہوں،اگر بھارت نے ختم نہیں ہوناتومودی اور اس کے شدت پسند حواریوں کو شکست دو۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ ہندوستان میں اپنے خلاف میڈیا کمپیئن پر حیرت ہے،میں پھر کہتا ہوں آر ایس ایس ایک انتہا پسند تنظیم ہے ۔

فواد چودھری کاکہناتھابھارت کے لوگ شدت پسندی کیخلاف کھڑے ہوں،مودی کی شدت پسندی سے صرف ہندوستان نہیں دنیا کو خطرہ ہے،انہوں نے کہا کہ اگر بھارت نے ختم نہیں ہوناتومودی اور اس کے شدت پسند حواریوں کو شکست دو۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد