وزیراعظم کا اتحادیوں کے معاملات سمیت قومی امور پراعلیٰ سطح کی مشاورت کافیصلہ،پارٹی قیادت کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

وزیراعظم کا اتحادیوں کے معاملات سمیت قومی امور پراعلیٰ سطح کی مشاورت ...
وزیراعظم کا اتحادیوں کے معاملات سمیت قومی امور پراعلیٰ سطح کی مشاورت کافیصلہ،پارٹی قیادت کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم نے اتحادیوں کے معاملات سمیت قومی امور پراعلیٰ سطح کی مشاورت کافیصلہ کیا ہے ، وزیراعظم عمران خان نے پارٹی قیادت کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس کچھ ہی دیر میں بنی گالہ میں ہوگا،اجلاس میں حکومتی اورپارٹی کی اہم شخصیات کو مدعوکیاگیا ہے ،وزیراعظم نے اجلاس میں بعض وفاقی وزراءکو بھی طلب کیا ہے۔

اجلاس میں باہمی مشاورت سے فیصلے کئے جائیں گے ،اجلاس میں اتحادیوں کے تحفظات پر حتمی لائحہ عمل طے کیا جائے گا،اجلاس میں مہنگائی ،گورننس اور صوبائی حکومتوں کے معاملات کاجائزہ لیا جائے گا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد