’’اب کسی نے وردی پہنی تو ۔ ۔ ۔‘‘ پنجاب پولیس نے سٹیج فنکاروں پر بڑی پابندی عائد کردی گئی

’’اب کسی نے وردی پہنی تو ۔ ۔ ۔‘‘ پنجاب پولیس نے سٹیج فنکاروں پر بڑی پابندی ...
’’اب کسی نے وردی پہنی تو ۔ ۔ ۔‘‘ پنجاب پولیس نے سٹیج فنکاروں پر بڑی پابندی عائد کردی گئی

  



لاہور (ویب ڈیسک) سٹیج فنکاروں پہ پابندی عائد کردی گئی ہے کہ وہ اداکاری کے دوران پولیس کی وردی نہیں پہنیں گے۔ یہ پابندی پنجاب پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک مراسلے میں عائد کی گئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پنجاب پولیس کے اے آئی جی آپریشنز کی جانب سے صوبے کے تمام آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز کوایک مراسلہ بھیجا گیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اگر فنکاروں نے اسٹیج پہ اداکاری کے دوران پولیس کی وردی کا استعمال کیا تو ان کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ فحش اسٹیج ڈراموں میں پولیس کی وردی کا استعمال کیا جارہا ہے۔ پنجاب پولیس کی جانب سے یہ اقدام سٹیزن پورٹل پر درج کرائی جانے والی شکایت پر اٹھایا گیا ہے۔

حیرت انگیز بات یہ ہے کہ پنجاب پولیس کی جانب سے بھیجے جانے والے مراسلے میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ فحش اسٹیج ڈراموں میں پولیس کی وردی کا استعمال کیا جارہا ہے جب کہ قانوناً فحش اسٹیج ڈراموں کے پیش کیے جانے کی کوئی گنجائش ہی نہیں ہے۔ گزشتہ روز ہی اے سی شالیمار نے ایک بیہودہ ڈانش کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے محفل تھیٹر کو سیل کیا ہے۔

پنجاب پولیس کی جانب سے یہ بھی نہیں بتایا گیا ہے کہ اگر اسٹیج ڈرامے میں کوئی فحش عنصر نہ ہو تو کیا فنکاروں کو پولیس کی وردی استعمال کرنے کی اجازت ہوگی؟یہ امر قابل ذکر ہے کہ کچھ عرصہ قبل شہریون کی جانب سے سٹیزن پورٹل پر سب سے زیادہ شکایات کے انبار پنجاب پولیس کے خلاف لگائے گئے تھے۔

مزید : تفریح