ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا انڈونیشیاکاسرکاری دورہ، انڈونیشیا کے اعلیٰ ترین فوجی اعزاز سے نوازاگیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے انڈونیشیاکاسرکاری دورہ کیا،جکارتہ میں نیول ہیڈکوارٹرزاورمیری بریگیڈ ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر امیر البحر کا شاندار استقبال کیاگیا،ایڈمرل ظفرمحمود عباسی کو انڈونیشیا کے اعلیٰ ترین فوجی اعزاز سے نوازاگیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے انڈونیشیاکاسرکاری دورہ کیا،جکارتہ میں نیول ہیڈکوارٹرز اورمیری بریگیڈ ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر امیر البحر کا شاندار استقبال کیاگیا،نیول چیف کو گارڈ آف آنرز پیش کیاگیا۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ ایڈمرل ظفرمحمود عباسی کو انڈونیشیا کے اعلیٰ ترین فوجی اعزاز سے نوازاگیا،ترجمان کے مطابق نیول چیف نے مختلف فوجی تنصیبات کا دورہ بھی کیااورانڈونیشین میرینز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی ۔