وزیراعظم عمران خان پیر کو 2 روزہ دورے پر ملائیشیا جائیں گے

وزیراعظم عمران خان پیر کو 2 روزہ دورے پر ملائیشیا جائیں گے
وزیراعظم عمران خان پیر کو 2 روزہ دورے پر ملائیشیا جائیں گے

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان پیر کو 2 روزہ دورے پر ملائیشیا جائیں گے ،وفاقی وزراءکا وفد بھی وزیراعظم کے ساتھ ہوگا ۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پیر کو 2 روزہ دورے پر ملائیشیا جائیں گے ،وفاقی وزراءکا وفد بھی وزیراعظم کے ساتھ ہوگا ۔وزیراعظم کے دورے کے دوران پاکستان اورملائیشیا کے درمیان مختلف ایم او یوز پر دستخط ہوں گے ،وزیراعظم کی مہاتیر محمد سے ون آن ون ملاقات اوروفود کی سطح پر مذاکرات ہوںگے ۔

ذرائع کاکہناہے کہ وزیراعظم عمران خان ملائیشین ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے ،وزیراعظم کے دورہ ملائیشیا کے باعث رواں ہفتے کابینہ اجلاس نہ ہونے کا مکان ہے ،ذرائع کامزید کہن اہے کہ وزیراعظم کے دورہ ملائیشیا کامقصددوطرفہ تعلقات کو مضبوط کرنا ہے ،وزیراعظم عمران خان کے دورہ کے دوران ملائیشیا سے تجارت،سیاحت پربات ہوگی۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد