مصباح الحق نےبنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا ، کون کون شامل ؟ جانئے

مصباح الحق نےبنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا ، کون ...
مصباح الحق نےبنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا ، کون کون شامل ؟ جانئے

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ٹی ٹوینٹی سیریز کے بعد ا ب بنگلہ دیش کے ساتھ ٹیسٹ کیلئے پاکستان نے تیاری پکڑ لی ہے اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے 16 رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر مصباح الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ قومی ٹیسٹ ٹیم میں بہت زیادہ تبدیلیاں نہیں کی گئیں صرف دو کی گئیں ہیں ، تبدیلی بہتر کمبی نیشن کیلئے کی گئی ہے ۔مصباح الحق نے کہا کہ بنگلہ دیش کے خلاف قومی سکواڈ میں فہیم اشرف کی جگہ عثمان شنواری کو ٹیم میں شامل کیا گیاہے ۔انہوں نے کہا کہ سکواڈ میں اظہر علی کپتان ہوں گے جبکہ عابد علی ،اسد شفیق ، بابر اعظم ، بلال آصف ، فہیم اشرف ، فواد عالم ، حارث سہیل ، امام الحق ، عمران خان ، محمد عباس ، محمد رضوان ، نسیم شاہ ، شاہین شاہ ، شان مسعود، یاسر شاہ ٹیم میں شامل ہیں ۔

چیف سلیکٹر کا کہناتھا کہ بلال آصف کو نظر انداز نہیں کیا گیا ہے جبکہ کنڈیشنز کو سامنے رکھتے ہوئے دو تبدیلیاں کی گئیں ہیں ، کنڈیشنز کے مطابق کھلاڑیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کرتے ہین ، کاشف بھٹی ٹیم کا حصہ رہا اس میں بہتری آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پلیئنگ سکواڈ میں ضرورت کے تحت ہی تبدیلی کی جاتی ہے ۔ان کا کہناتھا کہ ہر ٹیم کے خلاف پوری تیاری کے ساتھ کھیلنا ہوتا ہے ،۔انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کرنے سے کترا نہیں رہے ہیں بلکہ ٹیسٹ کرکٹ میں تجربہ کار کھلاڑیوں کو شامل کیا جاتا ہے ۔

مزید : اہم خبریں /کھیل