ایل این جی کیس،شاہد خاقان عباسی نے ضمانت کیلئے اسلام آبادہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایل این جی کیس میں گرفتار سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ضمانت کیلئے اسلام آبادہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق ایل این جی کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ضمانت کیلئے رجوع کرلیا،شاہد خاقان عباسی نے ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ریفرنس کا ٹرائل مکمل ہونے تک ضمانت پر رہا کیا جائے،نیب میرے خلاف کوئی بھی کیس بنانے میںناکام رہا،میں نے کوئی جرم نہیں کیا نہ ہی میںنے کسی کی معاونت کی،درخواست میں کہاگیا ہے کہ نیب کی جانب سے عدالت میں محض ایک عبوری ریفرنس دائر کیاگیا،نیب قانون اورنہ کسی اورقانون کے تحت مجھ پر کوئی کیس بنتا ہے ۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائداور سابق وزیراعظم نوازشریف نے شاہد خاقان عباسی کو ضمانت کیلئے درخواست دائر کرنے کی ہدایت کی تھی ۔