کرونا وائرس سے دنیا بھر کی معیشت متاثر ، خام تیل اور کوئلہ سستا ، کن کن ممالک کی سٹاک مارکیٹ میں کمی آئی ؟ جانئے

کرونا وائرس سے دنیا بھر کی معیشت متاثر ، خام تیل اور کوئلہ سستا ، کن کن ممالک ...
کرونا وائرس سے دنیا بھر کی معیشت متاثر ، خام تیل اور کوئلہ سستا ، کن کن ممالک کی سٹاک مارکیٹ میں کمی آئی ؟ جانئے

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )چین میں تیزی سے پھیلتے ہوئے کرونا وائرس کے باعث اب تک 259 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں تاہم اب اس وائرس کے باعث دنیا بھر کی معیشت بھی متاثر ہونا شروع ہو گئی ہے اور عالمی منڈی میں خام تیل سمیت کوئلے کی قیمتیں گرنا شروع ہو گئی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے خدشات کے باعث انڈونیشیا کی مارکیٹ کا انڈیکس 4.8 فیصد گر گیا ہے ، سنگار پورٹ سٹاک مارکیٹ 2.7 فیصد ، ہانگ کانگ سٹاک مارکیٹ 6 فیصد، برطانوی سٹاک مارکیٹ 3.3 فیصداور جرمنی کی سٹاک مارکیٹ میں بھی 3.3 فیصد گراوٹ دیکھنے میں آئی ہے ۔کروناوائرس کے باعث صرف دنیا بھر کی سٹارک مارکیٹ ہی نہیں بلکہ خام تیل پر بھی اثر پڑ رہاہے ایک ہفتے کے دوران برطانوی خام تیل 2 ڈالر 50 سینٹ سستا ہو گیاہے جس کے بعد فی بیرل 57 ڈالر 50 سینٹ ہو گئی ہے ۔اس کے علاوہ ایک ہفتے کے دوران امریکی خام تیل کی قیمت میں ایک ڈالر 70 سینٹ کمی ہوئی ہے جس کے بعد امریکی خام تیل 52 ڈالر 50 سینیٹ فی بیرل ہو گیاہے ۔اس کے علاوہ ایک ہفتےک ے دوران کوئلے کی قیمت میں ایک فیصد گراوٹ آئی ہے ۔

مزید : بزنس