وزیراعلیٰ پنجاب کا شہر پولیو فری نہ بن سکا،ڈیرہ غازی خان سے پولیو کے مزید 2 کیس سامنے آگئے

وزیراعلیٰ پنجاب کا شہر پولیو فری نہ بن سکا،ڈیرہ غازی خان سے پولیو کے مزید 2 ...
وزیراعلیٰ پنجاب کا شہر پولیو فری نہ بن سکا،ڈیرہ غازی خان سے پولیو کے مزید 2 کیس سامنے آگئے

  



ڈیرہ غازی خان(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا شہر پولیو فری نہ بن سکا،ڈیرہ غازی خان سے پولیو کے مزید 2 کیس سامنے آگئے جس سے ڈیرہ غازی خان میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد4 ہو گئی۔

نجی ٹی وی سمانیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا شہر پولیو فری نہ بن سکا،ڈیرہ غازی خان سے پولیو کے مزید 2 کیس سامنے آگئے جس سے ڈیرہ غازی خان میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد4 ہو گئی جبکہ رواں سال پنجاب میں پولیو کیسز کی تعداد10 ہو گئی ۔نجی ٹی وی کے مطابق ڈی جی خان میں 2 بچیوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، دونوں بچیوں کی عمریں 4 ماہ اور10 ماہ بتائی جاتی ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /ڈیرہ غازی خان