نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر آٹھ چینی مسافروں کو روک لیا گیا

نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر آٹھ چینی مسافروں کو روک لیا گیا
نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر آٹھ چینی مسافروں کو روک لیا گیا

  



اسلام آباد (ویب ڈیسک) نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر آٹھ چینی مسافروں کو روک لیا گیا۔ تین خواتین اور پانچ مرد دبئی سے اسلام آباد پہنچے تھے جنہیں واپس دبئی ڈپورٹ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر آٹھ چینی مسافروں کو روکا گیا، تین چینی خواتین اور پانچ مرد دبئی سے اسلام آباد پہنچے تھے۔ کرونا وائرس کے باعث پاکستان کا چین سے فلائٹ آپریشن بند ہے۔چینل ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مسافروں کو پی آئی اے کی پرواز پی کے 852 سے بیجنگ جانا تھا۔ چینی پاشندوں کو پی آئی اے کی دستیاب پرواز سے واپس دبئی ڈپورٹ کیا جائے گا۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد