ملزمان کی گرفتاری کے لئے جانے والے پولیس اہلکار اغوا، حیران کن خبرآگئی

ملزمان کی گرفتاری کے لئے جانے والے پولیس اہلکار اغوا، حیران کن خبرآگئی
ملزمان کی گرفتاری کے لئے جانے والے پولیس اہلکار اغوا، حیران کن خبرآگئی

  



لاہور(ویب ڈیسک) لاہور میں ملزمان کی گرفتاری کے لئے جانے والے پولیس اہلکاروں کو بااثر ملزمان نے اغواءکرلیا اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ لاہور کے علاقے کینٹ بھٹہ کوہار میں پیش آیا،جہاں ملزمان کی گرفتاری کے لئے جانے والی پولیس پارٹی پر حملہ کیا گیا اور بعد ازاں پولیس اہلکاروں کو ہی اغوا کرلیا گیا۔

واقعے کے بعد مسلح ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی، آیف آئی آر متن کے مطابق اغوا کے بعد پولیس اہلکاروں کو ایک ڈیرے پر لے جایا گیا،جہاں مسلح ملزمان نے دروازے بند کرکے اہلکاروں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا، یہی نہیں مسلح افراد نے پولیس موبائل میں بھی توڑ پھوڑ کی اور اہلکاروں کے موبائل فونز اور پیسے بھی چھین لئے گئے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور