نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیم، حکومت نے اشتہارات کی مد میں کتنی رقم خرچ کردی؟ قومی اسمبلی کو آگاہ کردیا گیا

نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیم، حکومت نے اشتہارات کی مد میں کتنی رقم خرچ کردی؟ قومی ...
نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیم، حکومت نے اشتہارات کی مد میں کتنی رقم خرچ کردی؟ قومی اسمبلی کو آگاہ کردیا گیا

  



اسلام آباد(ویب ڈیسک)قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ نیا پاکستان ہاﺅسنگ اسکیم کے تحت کم آمدن افراد کو دیئے جانے والے گھروں کی تعمیر کے لئے قرضے سود سے پاک ہوں گے‘ اس سلسلے میں حکومت یہ بوجھ برداشت کرے گی‘ نادرا کی جانب سے اس منصوبے کے لئے اب تک 11 کروڑ 59 لاکھ روپے سے زائدکے اشتہارات جاری کئے گئے ہیں۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے بتایا کہ 295 دنوں میں 2 لاکھ 3940 درخواست گزاروں کو رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔

نادرا کی جانب سے درخواست پر 250 روپے وصول کئے جاتے ہیں۔ نیا پاکستان ہاﺅسنگ پراجیکٹ کے تحت کم آمدنی والوں کو 4 مرلہ پر محیط گھر دیا جائے گا۔15 جنوری تک یہ درخواستیں آئی ہیں اس کو دوبارہ شروع کیا جاسکتا ہے۔ نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام کے لئے نادرا کی جانب سے اشتہارات کی مد میں گیارہ کروڑ 59 لاکھ روپے سے زائد خرچ کئے گئے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد